فری لانس زندگی کے فوائد

فری لانس زندگی کے فوائد
 Advantages of freelance life
 
Freelancing in urdu
 
 
جب فری لانسنگ کی بات آتی ہے تو بہت سارے قانونو ضوابط ہوتے ہیں ، جیسا کہ ہم بعد میں دیکھیں گے ، اور آپ کے موجودہ حالات کے بارے میں پوری عوامل پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے ، فری لانسنگ ہر ایک کے لیےنہیں ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگوں کو معلوم ہے کہ فوائد ممکنہ نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں ، لیکن جلد یا بدیرکافی لوگ فری لانسنگ کو ترک کر دیتے ہیں۔اگر آپ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بلکل اپنا وقت برباد نا کریں۔
فارغ اوقات میں کام کرنا
فارغ  اوقات میں کام کرنے کی صلاحیت زیادہ تر لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔ فارغ اوقات میں کام کرنے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ صبح سویرے ، یا شام کو کام کرنا پسند کرتے ہیں۔یہ آپ پر منحصر ہے جس وقت آپ فارغ ہوں تب کام کر سکتے ہیں۔
کام کرنے کی جگہ
فری لانسنگ کرنے کے لئے لیے کسی مخصوص دفتر کا ہونا کوئی شرط نہیں ہے۔ آپ یہ کام اپنے گھر میں بیٹھ کر بھی کر سکتے ہیں اگر آپ کے علاقے میں کوئی لائبریری۔ ہے تو اب وہاں جاکر بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔ آج کے جدید دور میں ایسے سے چھوٹے سائز کے کمپیوٹر اور ٹیبلٹس مارکیٹ میں موجود ہیں جن کواستعمال کرتے ہوئے آپ دوران سفر بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
کام کا انتخاب
فری لانسنگ سے متعلقہ پلیٹ فارمزپر ایک فری لانسر اپنی مرضی کےپروجیکٹ کا انتخاب  کرسکتا ہے۔ان پلیٹ فارمز پر لاکھوں کی تعداد میں پروجیکٹ اپلوڈ ھوتے ہیں ۔ان میں سے جس بھی پروجیکٹ کو بہتر طور پر کرنے کی صلاحیت ہم میں موجود ہو وہ ہم منتخب کر سکتے ہیں۔ ایک فری لانسر کی حیثیت سے ، ایک بار جب آپ قائم ہوجاتے ہیں تو یہ آپ کے کنٹرول میں ہوتا ہے کے  آپ کو  کس پروجیکٹ پر کا م کرنا ہے۔
خود مختیاری
طاقت اور خودمختیاری کا اختیار کسی بھی انسان کے لیے سب سے زیادہ پرکشش احساس ہوتا ہے۔ فری لانسنگ میں زیادہ تر لوگوں کے آنےکی  ایک بہت بڑی وجہ یہی خودمختیاری ہے۔ یعنی ہم کسی کی زیر اثر کام نہیں کرتے کرتے ہم خود ہی اپنے بوس ہوتے ہیں۔
تعلیمی ڈگری سے ہٹ کر کام کرنے کی آزادی
ہم میں سے اکثر لوگ تعلیم تو کسی ایک مضمون میں حاصل کر لیتے ہیں ہیں لیکن ہماری دلچسبی کسی دوسرے مضمون میں زیادہ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک کیمسٹری کا بندہ ضروری نہیں ہے کے باقی مضمونوں میں  نکما ہو۔ ہوسکتاہے وہ حالات حاضرہ کے سبجیکٹ میں مہارت رکھتا ہوں ہو یا وہ کمپیوٹر کو استعمال کرنا زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہو۔ اس لئے فری لانس کے میں یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اُن پرجیکٹس کا انتخاب کریں جو آپ کی ڈگری کے مطابق ہوں۔ آپ کوئی بھی ایسا پروجیکٹ منتخب کرسکتے ہیں جس پر آپ کو دسترس حاصل ہے۔