Caliphate-Decisions of Hazrat Umer Farooq

 Important decisions of caliphate
  
 بیت المال سے اجازت کے بعد شہد لینا
 ابن سعد ابن برائن سے روائت کرتے ہیں ایک روز حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ باہر تشریف لائے آپ کو کوئی تکلیف لاحق تھی بعض لوگوں نے کہا کہ اس مرض  کے لیے دفعیہ کے لیے شہد اچھی چیز ہےاس وقت بیت المال میں  شہد کا کپا موجود تھا آپ نے لوگوں سے کہا کہ کیا تم  مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں اس میں سے کچھ  لے لوں اگر تم اجازت دو گے تومیں لوں گا۔ تمہاری مرضی کے اور بغیر اجازت کے وہ مجھ پر حرام ہے یوں لوگوں نے آپ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے آپ کو اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:      decisions of Hazrat Ali Caliphate
بیت المال سے قرض
 ابن سعد اور سعید بن منصور نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جب کبھی مجھے ضرورت ہوتی تھی تو میں بیت المال سے قرض لے لیا کرتا  تھا اور جب میرے پاس آتا تھا تو میں ادا کر دیتا تھا اور پھرمفلس ہوجاتا تھا پھر لوگوں کے سامنے ہی بیت المال سے لے لیتا تھا اور پھر ادا کر دیا کرتا تھا۔
فرزند کو سزا
مکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں ایک دن حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے ایک صاحبزادے بالوں میں کنگھی کیے اور عمدہ لباس پہنے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آئے حضرت عمر نے ان کو دودرے سے مارا اور وہ رونے لگے ان کا رونا دیکھ کر حضرت حفصہ نے فرمایا آپ نے کس قصور کی سزا دی۔  حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے یہ دیکھا کہ اس میں اس عمدہ لباس  سے کچھ غرور پیدا ہوگیا ہے پس میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اس غرور کا سر جھکا دوں