Decisions of Hazrat Umer Farooq
ایک مصری کا دربار میں حاضر ہونا
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں ایک مصری حاضر ہوا اور عرض کیا ابن عاص کے بیٹے محمد نے مجھے کوڑے مارے اور کہا کہ میں بڑوں کی اولاد ہو ں۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے عمرو بن عاص اور ان کے بیٹے کو مصر سے طلب کیا اور مصری سے کہایہ کوڑا لے اور بڑوں کی اولاد کو بے دریغ لگا۔ مصری نے اپنا بدلا پوری طرح لے لیا تو آپ سے کہا یا امیرالمومنین میں نے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے عمرو بن العاص سے کہا تم نے انسانوں کو اپنا غلام کیسے بنا لیا یہ تو آزاد پیدا ہوئے تھے۔