How to start a blog

بلاگ کیا ہے؟
آجکل کے سوشل میڈیا کے دور میں ہر انسان اپنے خیالات کا اظہار کہیں بھی کسی بھی جگہ بیٹھے ہوئے کر سکتا ہے۔ اپنے خیال کی اظہار کے لیے ہم مختلف قسم کے سوشل  میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں ہیں جیسا کہ فیس بک ،ٹویٹر  یا یو ٹیوب ۔بلاگنگ بھی ایسا ہی  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ہم اپنی خیالات کا اظہار کر کے علاوہ اس کے ذریعے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ بلاگنگ میں ہم بلاگ جن کے طریقوں کے بارے میں بات کریں گے گے ہم یہ بھی جانے کے بلاگ ہوتا کیا ہے اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے ہے یہ ہم کیسے بنا سکتے ہیں.
بلاگنگ کے لئے مختلف پلیٹ میسر ہیں۔ مثال کے طور پر بلا گر جو کہ گوگل  کی جانب سے ایک مفت سروس ہے۔اسکے علاوہ ورڈپریس اور ٹائپ پیڈ وغیرہ بھی اسی طرح کی سروس مہیا کرتی ہیں۔
 
بلاگ شروع کرنے سے پہلے
 
بلاگنگ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ جس کے بارے میں سوچا اور کر ڈالا۔ ایک بلاگ شروع کرنے سے بہت سی باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔جیسا کہ۔۔۔
ہمارے بلاگ کا نام کیا ہوگا

 ہماری کس چیز میں دلچسپی ہے

 ہمارا بلا گ چیز کے متعلق ہوگا

 کیا ہم اکیلے اس بلاگ کوسنبھالیں گے یا ایک ٹیم کے طور پر

کیا ہم جانتے ہیں کہ ہمارا بلاگ دکھنے میں کیسا ہوگا

ہم اپنے بلاگ میں کونسے رنگ دیکھنا چاہتے ہی  
یہ سب وہ باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا بہت ہی ضروری ہے اور جب یہ سب ہم ہم کر لیتے ہیں تب ہمیں میں غلطیوں سے پاک مواد کی ضرورت ہے جو ہمارے بلاگ کے فالورز پڑھیں گے مثال کے طور پر وہ کوئی مزایا لطیفہ یا کہانی  ہوسکتی ہے۔ کوئی مقابلہ ہوسکتا ہے کوئی چیلنج ہوسکتا ہے ،کسی واقعے کی موجودہ صورتحال ہوسکتی ہے کوئی پروفیشنل نصیحت ۔ ہم ہر اس چیز جس کے بارے میں بلاگ بنا سکتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں اچھا سا علم ہے اور اور لوگوں کو اس کی ضرورت بھی ہو۔
ہم وقتا فوقتا  بلاگنگ کے بارے میں میں اہم ترین معلومات اپلوڈکرتے رہیں گے  جن پر عمل کر کے آپ ایک اچھے اور پروفیشنل بلاگر بن سکتے ہیں۔ اس بلاگ کو اردو میں لکھنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی بلاگنگ کو آسانی سے سمجھ کر اس کو کو اپنے لئے ایک فائدہ مند بند ایکٹیوٹی کے طور پر استعمال کرسکے۔
اگلی پوسٹ میں ہم باقاعدہ طور پر تفصیل میں بلاگنگ کے بارے میں بات کریں گے۔