Urdu stories for kids

Urdu stories for kids

Urdu stories for kids
مُلا نصرالدین کی چالاکی
ملا نصرالدین کو ایک مجلس میں خطبہ دینے کی دعوت دی گئی وہ اس سے بیزار آچکے تھے اور مجمع سے دور رہنا چاہتے تھے ۔مگر دعوت کو ٹھکرانا ان کے نزدیک اچھی بات نہ تھی اس لیے  نہ چاہتے ہوئے بھی مجلس میں شریک ہوئے ۔اورجب خطاب کا موقع آیا تو حاضرین سے پوچھا کیا آپ جانتے ہیں میں اپنے خطبے میں کیا کہنے والا ہوں؟ تو لوگوں نے نفی میں سر ہلایا جس پر ملا نے کہا ہاں میں ان لوگوں سے کلام کروں جویہ تک نہیں جانتے کہ میں کیا کہنے والا ہوں یہ کہہ کر وہ پیچھے ہٹ گئے ۔ مگر کیا کرتے دوسرے ہفتے پھر نصرالدین کو خطاب کی دعوت دے دی گئ۔ اس مرتبہ نصرالدین نے پھر وہی سوال کیااور  لوگوں نے کہا ہاں ہم جانتے ہیں کہ آپ کیا کہنے والے ہیں۔ نصرالدین نے یہ سنا تو بولے اچھا جب آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کیا کہنے والا ہوں میں اپنا اور آپ کا قیمتی وقت ضائع نہیں کروں گا یہ کہہ کر ممبر سے اُتر  گئے۔    
اس بار لوگ سوچ میں پڑگئے اور فیصلہ کیا کہ انہیں پھر خطبہ کے لیے مدعو کیا جائے جس سے مُلانصرالدین پھر تشریف لائے اور وہ سوال پوچھا۔ اس بار ان کے مداحوں نے تیاری کر رکھی تھی۔ آدھے لوگوں نے  ہاں کی آدھے لوگوں نے نفی میں سر ہلایا ۔ملانصرالدین کہاں پھنسنے  والے تھے اور فورا کہا کے  وہ لوگ جو یہ جانتے ہیں کہ میں کیا بات کہنے والا ہوں باقی لوگوں کو بتا دیں یہ کہہ کر منبر سے اُتر گئے۔