Urdu stories for kids

Urdu stories for kids


Urdu stories for kids


ببلو تم ابھی تک سو رہے ہو ہمیں لکڑی جمع کرنے جانا ہے جلدی اٹھو و ببلو کی بوڑھی اماں نے اسے اٹھانا شروع کیا مگر وہ بھی اپنی دُھن  کا پکا  تھا اور  کافی دیر بعد جاگا۔ ببلو اور  اس کی ماں ایک گاؤں میں رہتے تھے ۔ببلو کے ابو کا ایک سال پہلے انتقال ہوگیا تھا اور اس کی بہت  محنت کرکے کے کھانے کا انتظام کرتے تھی۔مگر ببلو بہت آرام پسند تھا اسے اپنی ماں کا ذرا بھی احساس نہ تھا۔
ایک بار ببلو کی ماں بیمار پڑ گئی اور گھر میں کھانے کو کچھ نہ بچہ آہستہ آہستہ گھر کے چیزیں بھی بکنے لگیں اور آخر میں صرف ایک بکری بچی۔ ببلو نےسوچھا  کے میں یہ بکری مہنگے داموں بیچ دوں گا ۔وہ بکری کو لے کر شہر کی طرف روانہ ہوا  اور راستے میں اسے ایک بابا جی  نظر آئے۔بابا جی نے ببلو سے کہا کہ بکری مجھے دے دو میں تمہیں جادوئی بیج دوں گا جس سے تم بہت امیر ہو جاؤ گے ۔یہ سن کرببلو بہت خوش ہوا اور بکری کی رسی بزرگ کے ہاتھ میں دے کر ان سے جا دوئی بیج لئے اور اپنے گھر کی طرف دوڑا۔ جب وہ گھر پہنچا تو خوشی خوشی اپنی ماں کا اپنا کارنامہ بتایا۔ماں  بولی اگریہ جادوئی بھی ہیں تو انکو حکم دو کے  ہمارے لیے کھانا حاضر کیا جائے ۔اس نے ایسا ہی کیا  مگر کچھ بھی سامنے نہ آیا ہے۔
تب اس کی ماں نے اسے بہت ڈانٹا کہ تمہارے ساتھ دھوکا ہوا ہے تو اس بوڑھے کو اپنی بکری بھی دے آئے ہو۔ دونوں ماں بیٹا اس نقصان پر غم زدہ تھے اور بھوکے ہی سو گئے ۔صبح جب بلو کی آنکھ کھلی تو اسے شدید بھوک لگی تھی ۔ببلو نے جیسے ہی  دروازہ کھولا تو سامنے کا منظر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ سامنے ایک بہت بڑی اور خوبصورت تتلی تھی۔ وہ سمجھ گیا کہ یہ آج یہ جادوئی تتلی ہےببلو نے اس پر سوار ہوکر حکم دیا تو تتلی ہوا میں اڑنے لگی۔ اڑتے اڑتے ہوئے ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں ہر طرف سبزہ اور خوبصورتی تھی ۔ببلو تتلی اتر کر  گھومنے پھرنے لگا اسے ایک جگہ سونے کا ڈھیر نظر آیا یا تو وہ  لالچ میں آگیا۔ببلو نے جلدی سے ایک سونے کا تھیلا لیا اورتتلی  پر سوار  ہو کر اور واپس گھر آگیا۔اسکی مان یہ سب دیکھ کر خوش ہوگی ۔ببلو نے سوچا کے  دوبارہ وہاں جا کر سونا لاتا ہوں ۔اس نےتتلی کو بلایا اور دوبارہ اُسی جگہ جا پہنچا ۔جب وہ سونا ایک تھیلے میں ڈال رہا تھا تو ایک خطرناک جانور وہاں آ پہنچا اور بولا توتم وہ چور ہو جس نے پہلے بھی ہماری چوری کی اب تم نہیں بچ سکتے اس کے ساتھ ہی وہ جانور ببلو جھپٹا اور اسے نوچنے لگا ۔ببلو نے جلدی سے تتلی کو آواز دی تووہ حاضر ہو کر اسے اس درندے سے آزاد کرایا پھر اپنے اوپر بٹھا کر رونے لگی۔ مگر بلندی پر تتلی بولی کے تمھارے کیے سزا ضرور ملے گی اب میں تمہیں یہاں سے نیچے گرا دوں گی۔یہ سن کر ببلو  رونے لگا اور اپنے کیے کی معافی مانگیں تو تتلی کو اس رحم آگیا۔وہ بولی ٹھیک ہے میں تمہیں معاف کر دیتی ہیں لیکن وعدہ کرو آئندہ کبھی  چوری اور لالچ نہیں  کرو گےبلکہ خود محنت کرکے کماؤ گے۔ ببلو نے وعدہ کیا ۔تو تتلی نے اسے اس کے گھر پہنچا دیا۔ببلو محنت کرنے لگا اور کامیاب ہو گیا۔
تو بچو اس کہانی سے ہم نے سیکھا کے لالچ کرنا بہت بُری بات ہے۔ہمیں محنت کر کے زندگی گزارنی چاہیے۔