کیا وہ واقعی غریب تھا
ایک 10 سالہ لڑکا ایک آئس کریم شاپ میں داخل ہوا اور میز پر بیٹھ گیا ایک ویٹریس نے اس کے سامنے پانی کا گلاس رکھا۔ اس نے دیکھا کے ایک ویٹرس دکان کے مالک سے کچھ پیسے ادھار مانگ رہی ہوتی ہے لیکن اس کا مالک مسلسل انکار کر رہا ہوتا ہے۔ یہ سب دیکھ کر لڑکے نے اُس ویٹریس کو بلایا۔
لڑکے نے پوچھا اچھے والی آئس کریم کتنے کی ہے؟
50 روپے کاویٹریس نے جواب دیا۔
چھوٹے لڑکے نے جیب میں ہاتھ ڈال کر اس میں سے ڈھیر سارے سکے باہر نکالے اور گننے لگا ۔ وہ کل پچاس روپے ہی تھے۔لڑکے نے پھر پوچھا کے سادہ آئس کریم کی ڈش کتنی کی ہے۔ ویٹرس نے عجیب سے لہجے میں کہا کہ 35 رہوپے۔ اس نے استفسار کیاکچھ لوگ اب ایک میز کا انتظار کر رہے ہیں اس لیے آپ جلدی سے آرڈر دیں۔ اور ویٹریس قدرے بے چین ہوگئی تھی کہ بہت ہی غریب انسان ہے۔
چھوٹے لڑکے نے پھر پیسےگننے لگے۔ انہوں نے کہا ہمارےپاس سادہ آئس کریم کے ہی پیسے ہیں اس لیے سادہ کپ لا دیں۔ وہ ویٹریس آئس کریم لا کر ٹیبل پر رکھ دی۔ لڑکے نے آئس کریم ختم کردی کیشیئرکو بل ادا کیا اور چلا گیا۔
جب ویٹریس واپس آئی تو اس نے ٹیبل کا صاف کرنا شروع کیا اور پھر اس نے جو دیکھا اس پرحیران رہ گی۔
وہاں ایک پیپر پر 15 روپے رکھے تھے ۔ وہ بہت شرمندہ ہوئی اور کہا کیا وہ واقعی میں غریب تھا؟؟؟؟