جدوجہد آپ کو مضبوط بنائے گی
ایک بار ایک شخص کو ایک تتلی ملی جو ابھی انڈے سے باہر نکل رہی تھی۔ وہ شخص بیٹھ گیا اور تتلی کو گھنٹوں دیکھتا رہا کے یہ تتلی کیسے نکلتی ہے۔ لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد بھی تتلی نا نکلی تو اُ س نے ہمدردی کرتے ہوے تتلی کی مدد کرنے کا سوچا۔کیونکہ جب اس نے دیکھا کہ تتلی خود کو سوراخ سے آزاد کرانے کی جدوجہدکرتے ہوے پھر اچانک اس نے جدوجہد کرنا چھوڑ دی ۔ اور جسکی وجہ سے اسے ایسا لگا جیسے یہ پھنس گئی ہے۔
لہذا اس شخص نے تتلی کو آزادکرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد تتلی آسانی سے انڈے سے نکل آئی۔ اگرچہ اس کے جسم سوجھے ہوئے اور چھوٹے ، کٹے ہوئے پنکھ تھے۔ اس شخص نے اس میں سے کچھ نہیں سوچا ، اور وہ تتلی کی مزید مدد کرنے کے لئے پنکھوں کی وسعت کے لئے وہاں بیٹھا رہا تاکہ تتلی اڑ جائے تو وہ وہاں سے جائے۔ تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا۔ تتلی نے اپنی باقی زندگی اڑنے سے قاصر رہی۔
اس آدمی کے نرم دل کے باوجود وہ یہ نہیں سمجھ سکا کہ اس تتلی کو چھوٹے سوراخ سے گزرنے کے لئے کوشش دراصل تتلی کے جسم سے اس کے پروں میں قوت ڈالنے کا ایک ذریعہ تھا۔ تاکہ وہ خود کو اڑانے کے لئے تیار کرسکے۔
بلکل اسی طرح مشکلات کا ہماری زندگی میں آنا ہماری تربیت کا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ مشکل وقت سے گزر کر ہی ہم دنیا میں جینے کے اور مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔