Babies-بچے

اس تحریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بچے

جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے اس کے ہاتھ اور پاؤں بہت ہی چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں ۔کچھ بچوں کے کپڑوں پر ایک نظر ڈالیں۔ دیکھیں کہ قمیضوں پر کتنے چھوٹے بازو ہیں۔ اگر آپ اپنے پیروں کو بچوں کے سائز کے موزوں میں ڈالنے کا تصور کریں تو یقیناً آپ کے پیر اُن موزوں میں نہیں جائیں گے۔ لیکن جب آپ بہت ہی چھوٹے تھے تو آپ کے پیر اس طرح کے چھوٹے موزوں میں فٹ ہوگئے تھے۔ جب آپ چھوٹے بچے تھے تو آپ نے چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔اسی طرح  ہر انسان ایک چھوٹے سے بچے کی طرح پیدا ہوتا ہے۔

بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

بچے ماں کے جسم کے ایک  حصے کے اندر پیدا ہوتے اور بڑھتے ہیں جس کو رحم کہتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے بچے کو جنین کہا جاتا ہے۔ پہلے جنین میں دل ، دماغ ، بازوؤں اور پیروں کی تشکیل ہوتی ہے۔انگریزی میں اسے فیٹس کہتے ہیں۔ جنین ماں کے پیٹ  میں بچہ میں تقریباً نو ماہ رہتا ہے ۔ کچھ بچے نو ماہ سے پہلے پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے بچوں کے لیے ڈاکٹروں کو خصوصی دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے۔

نوزائیدہ بچے اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟

نوزائیدہ بچے اپنا زیادہ تر وقت سونے میں صرف کرتے ہیں۔ وہ اتنے مضبوط نہیں ہوتے  کہ وہ اپنے لئے کچھ کریں۔

والدین یا دیگر لوگ نوزائیدہ بچوں کو کھانا کھلا تے ہیں۔ شیر خواربچے مائعات چوس کر کھاتے ہیں۔ شیر خوار بچے اپنی ماں کا دودھ پیتے ہیں۔ چھوٹے بچے دودھ ایک بوتل سے پیتے ہیں جسے فیڈر کہتے ہیں۔

نوزائیدہ بچے بات نہیں کرسکتے  لہذا جب انہیں کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ روتے ہیں۔اور جب بچوں کے بھوک لگتی ہے تو وہ رونا شروع کردیتے ہیں ایسی حالت بچے کی ماں فوری سمجھ جاتی ہے او روہ بچے کی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔ گرمی اور سردی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے اگر بچے گرمی یا سردی محسوس کریں تو وہ روتے ہیں۔ والدین یا بڑے بھائی بہنوں کو یہ سمجھنا پڑتا ہے  کہ رونے والے بچے کی کیا ضرورت ہے۔

بچوں کو پہچان  ہونا کب سے شروع ہوتی ہے؟

تقریبا ًتین ماہ کے بعد  بچے اپنے آس پاس کی چیزوں کو دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ رنگ برنگے کھلونے دیکھ سکتے ہیں۔ یا اسے حاصل کرنے کے لیے اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ رنگ برنگے کھلونوں کو دیکھ کر  شیر خوار بچے مسکرا سکتے ہیں۔ بچپن کی آپ نے اپنی  کچھ تصاویر دیکھی ہوں گی۔ان تصاویر میں آپ ہنس رہے ہو ، مسکرا رہے ہوبچے  خود کو آئینے میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ آپ نے خود کو آئینے میں اس وقت دیکھا جب آپ کی عمر چھ ماہ کی تھی۔ 18 ماہ تک  آپ آئینے میں دیکھ سکتے ہو اور جان سکتے ہو کہ یہ آپ ہی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:        افزائش نسل

 

بچوں کا بڑا ہونا

بچے اپنے پہلے دو سالوں میں بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔ وہ جلد ہی بڑے اور لمبے ہو جاتے ہیں۔ وہ دانت اگاتے ہیں ، اور ان کے عضلات مضبوط ہونا شروع ہوجاتے  ہیں۔

دو سال کی عمر تک وہ اتنے مضبوط ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنے سر کو اوپر اٹھاتے ہیں اور اُٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اور پھر وہ آہستہ سے  چلنا شروع کرتے ہیں ۔ ہر بچہ قدرے مختلف عمر میں یہ کام کرنا سیکھتا ہے۔ اکثر بچے 13 سے 18 ماہ کے  اندر چلنا شروع کردیتے ہیں ۔

آپ دو سال کی عمر میں شاید تھوڑی سی باتیں کرسکتے تھے۔ سب سے پہلے بچے صرف “ماں “کہنا سیکھتے ہیں اور دوسری آوازیں بناتے ہیں جس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ پھر وہ الفاظ “ماما” یا “دادا” جیسے الفاظ کہنا سیکھتے ہیں۔ بچے عموماً دو سال  تک آسان جملے کہہ سکتے ہیں۔