کبریائی اور شان اللہ عزوجل کی ہے
ایک گاؤں کا مکھیا اور اس کا بیٹا سفر کر رہے تھے کہ راستہ میں انہوں نے ایک شاہی لشکر خیمہ زن دیکھا۔ جب دونوں وہاں پہنچے تو سپاہیوں کی شان و شوکت اور باد شاہ کا رعب و دب دبہ دیکھ کر اس مکھیا کے بیٹے پر ہیبت طاری ہو گی۔
وہ کبھی زرہ بند غلاموں کو دیکھتا اور کبھی نیزہ بردار سپاہیوں کو دیکھتا۔ مکھیا کی حالت بھی بے حد خراب تھی اور اس پر خوف کی کیفیت طاری تھی یہاں تک کہ وہ بھاگ کر ایک جگہ چھپ گیا۔
بیٹے نے باپ کی ایسی حالت دیکھی تو کہا کہ آپ تو بستی کے سردار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایک بڑے سردار ہیں۔ پھر آپ اس بادشاہ کے اس لشکر سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟
مکھیا نے جواب دیا کہ بیٹے اس میں کچھ شک نہیں کہ میں اپنی بستی کا سردار ہوں مگر اس بادشاہ کے سامنے میری کچھ حثیت نہیں ہے۔ میں اس کے ادنیٰ غلاموں کے برابر بھی نہیں ہوں۔
حضرت شیخ سعدی اس حکایت کو بیان کرتے ہیں شان صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اسی طرح اولیا اللہ کی حثیت بھی اس گاؤں کے مکھیا جیسی ہے۔